Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل انضمام الحق کا قومی ٹیم کو مشورہ

لاہور:آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے...
شائع 11 نومبر 2021 09:09am

لاہور:آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کے کپتان کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگا، آسٹریلیا حملہ کرتا ہے لیکن کل ہمیں حملہ کرنا ہوگا۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں جس نے ٹاس جیتا وہ بولنگ کرےگا، آسٹریلیا کی بولنگ اچھی ہے، جب گیند بلے پر آرہی ہو تو بابر اور رضوان اچھا کھیلتے ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں مالان اور معین علی بہت سلو کھیلے، انگلینڈ نے شروع میں حملہ ہی نہیں کیا، مورگن پہلے آتا تو یہ 200 کی وکٹ تھی، مورگن بہت تجربہ کار کپتان ہے مگر عقل مندوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اللہ شعیب ملک اور محمد کو رضوان تندرستی عطا فرمائے، بابر اعظم کو مچل اسٹارک کو زیادہ کھیلنا چاہیے، رضوان کو چاہیےکہ ہیزل ووڈ کو زیادہ کھیلے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ رمیز راجا ٹیم کو مستقل حوصلہ دے رہے ہیں ،چیئرمین پی سی بی کا پیغام اچھا تھا،قومی ٹیم کو مشورہ ہےکہ گھبرانا نہیں ہے۔

ICC

lahore

T20 World Cup

Pakistan Team

inzimam ul haq