Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں طلبی: وزیراعظم کو سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے...
شائع 10 نومبر 2021 11:23am

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے سانحہ آرمی پبلک ا سکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ لی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو طلب کئے جانے کے بعد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالتی ہدایات لے کروزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی،جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ دی ۔

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ

دوسری جانب سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔

ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد اور وزیراعظم کا سیکیورٹی اسٹاف بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل عملےنےسپریم کورٹ عمارت کے ساتھ سرچنگ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔

pm imran khan

Supreme Court

اسلام آباد

CJP Gulzar Ahmed

Attorney General

khalid javed khan

Army public school case