Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نےبلوچستان میں بلدیاتی...
شائع 09 نومبر 2021 12:08pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام مطلوبہ تفصیلات 2ہفتے میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےبلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اور نوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں،اگر مقررہ وقت تک تفصیلاف فراہم نہ کی گئیں تو الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر دے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمشین کا متعلہ دفتر بلوچستان میں حد بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔

واضح رہے کہ فیصلے پر ممبرز نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے دستخط ہیں۔

الیکشن کمیشن کے 2اراکین کی تقرری،پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

الیکشن کمیشن کے 2اراکین کی تقرری کے معاملے پرپارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بارپھرمؤخرکردیا گیا، اپوزیشن کی شرکت یقینی بنانے کیلئےاب بیٹھک 12 نومبرکو ہوگی۔

پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کی منظوری دی جانا تھی،چیئرپرسن ڈاکٹرشیری مزاری کی زیرصدارت ہونےوالا اجلاس دوسری بار مؤخرکیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکیین کو اجلاس میں عدم شرکت کے باعث اجلاس مؤخر کیا گیا ہے ،پارلیمانی کمیٹی کے ممبران میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

کمیٹی میں سینیٹر خالدہ عطیب، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر طاہر بزنجو اور سینیٹر ہدایت اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب اورخیبر پختونخوا کے ممبران25جولائی کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے،وزیر اعظم اورقائد حذب اختلاف نے دونوں ممبران کیلئے اپنے تجویز کردہ نام بھی کمیٹی کے سپرد کئے ہوئے ہیں ۔

ECP

بلوچستان

اسلام آباد

by election