Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

11سالہ بچی کی لاش برآمد، ابتدائی رپورٹ میں ریپ کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت میں زیرتعمیرمیٹروبس سروس کے واش روم سے11سالہ...
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2021 05:57pm
Aaj News Screenshot
Aaj News Screenshot

وفاقی دارالحکومت میں زیرتعمیرمیٹروبس سروس کے واش روم سے11سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔تاحال بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کومبینہ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دباکرقتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکٹرجی الیون میں زیرتعمیرمیٹرو بس سروس کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔لاش پر تشدد کے نشانات واضح ہیں ۔امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمزاسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسپتال ذرائع کےمطابق11 سالہ بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کومبینہ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی اور قتل کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ کے بعد معلوم ہوگا۔

اسلام آباد

Child Rape

Child Abuse