Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے'

اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر...
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2021 01:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے، استعفیٰ لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی، چینی کے بعد پیٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔

imran khan

shahbaz sharif

Tweet

Inflation