Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

دوحکمران خاندانوں نے پاکستان کو 30 سال میں معاشی طور پر کمزور کر دیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پوری دنیا میں...
شائع 05 نومبر 2021 03:19pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے، کوروناکی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثرہوئی ہے، دو حکمران خاندانوں نے پاکستان کو 30 سال میں معاشی طور پر کمزور کر دیا، پاکستان کی برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،5 سال میں پتہ چلے ہوگا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہ اٹک میں زچہ بچہ اسپتال کی بےحدضرورت تھی،بڑی تعداد میں خواتین دوران حمل انتقال کرجاتی ہیں،پنجاب میں5ماں بچہ اسپتال تعمیر کررہے ہیں،غریب اورپسماندہ علاقوں کوخوشحال بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ابتدائی 30سالوں میں خطےمیں سب سےآگےتھا،30سالوں میں یہ 2 خاندان امیرہوگئےاورملک پیچھے چلا گیا،پچھلے30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا،ان2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طورپربےحدکمزورکردیا۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں دوسری بارتحریک انصاف کامیاب ہوئی،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کودوتہائی اکثریت ملی،پہلی بار کوئی حکومت آنےوالی نسلوں کاسوچ رہی ہے،50سال بعد ملک میں 3بڑےڈیم تعمیر ہورہے ہیں،آئندہ 10سال میں ملک میں 10نئےڈیم بنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی تنقید کریں توکہنا5سال پورےہونےپرموازنہ کرو،ملک میں پہلی بار10ارب درخت لگانے جارہے ہیں، اب تک 2.5ارب درخت لگا چکے ہیں، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہرخاندان کوصحت کارڈدےرہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے،کوروناکی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثرہوئی ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سےچیزوں کی طلب ورسدمتاثرہوئی،دنیا میں تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا،تیل مہنگا ہونے سےبجلی کی قیمت بڑھی،ٹیکس اورلیوی کم کرکے پیٹرول کی قیمت کوکنٹرول کیا،امید ہےدنیا میں قیمتیں کم ہونےسےمہنگائی کم ہوجائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ غریبوں کوآٹا،دال،گھی چینی پر ریلیف دینےجارہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کےتحت بلاسود قرض دیں گے،گھروں کیلئےبلاسود قرض فراہم کرنے جارہے ہیں،ملک میں چینی کی قیمت 140روپے پرپہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ میں3شوگرملزاچانک بندکردی گئی ہیں،دیگرصوبوں میں لوگوں نےذخیرہ اندوزی شروع کردی ،شوگرملزنےذخیرہ اندوزی سےمتعلق قانون پراسٹےآرڈر لیاہوا ہے،شوگرملز نےایف بی آر کو500 ارب روپے ادا کرنے ہیں،عدالت سےدرخواست ہےکہ حکم امتناع ختم کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے، پاکستان کی برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ترجیح ہے، عوام 5 سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں، 5 سال میں پتہ چلے ہوگا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں۔

غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہاے کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے،حکومت سنبھالی تومجموعی معاشی خسارہ20ارب ڈالرتھا،جس کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی،کوروناکےباعث پوری دنیاکی معیشت خسارےمیں چلی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ضلع اٹک کی پی ٹی آئی قیادت نے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداد، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو مجموعی معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا،جس کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی، ہمارا انحصار دارمدات پر ہے ،اس لئے جب باہر قیمتیں بڑھتی ہی تو یہاں بھی قیمتیں بڑھتی ہیں،ہم نے دن رات محنت کی اور ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 2برس میں کورونا وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اورعالمی سطح پر بحران آیا تاہم ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وباء کا مقابلہ کیا اور اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب رہے،بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پزیرائی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی خاطر حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے،ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکہ کوئی مستحق پروگرام سے باہر نہ رہ جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کبھی بھی کسی حکومت نے غریبوں کیلئےاتناکام نہیں کیا،ہرسطح پر اب ان تمام پروگرا مز کا فائدہ اپنے علاقوں میں غرباء تک پہنچائیں ،ہمارامقابلہ مافیازسےہے،کرپشن پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔

IK Address

pm imran khan

coronavirus

پاکستان

Attock

Petrol