ایمریٹس 6 دسمبر سے روزاہ دبئی تا تِل ابیب پروازیں شروع کرے گی
دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس 6 دسمبر 2021 سے اسرائیل کے دارالحکومت تِل ابیب سے روزانہ براہِ راست پروازیں شروع کرے گی۔
ایئر لائن اپنا بوئینگ 777-300 ای آر ایئرکرافٹ تھری کلاس کنفیگریشن میں مختص کرے گی۔
روزانہ کی فلائٹس دبئی سے مقامی وقت کےمطابق دوپہر ڈھائی بجے پرواز کریں گی اور بین گُریون ایئرپورٹ پر مقامی وقت کےمطابق سہ پہر 4 بج کر 25 منٹ پر اترے گی۔ واپسی کی فلائٹ ای کے 932 تِل ابیب سے شام 6 بج کر 25 منٹ پر پرواز کرے گی اور مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر دبئی میں اترے گی۔
مزیدیہ کہ ایمریٹس اسکائی کارگو دبئی اور تِل ابیب کے درمیان برآمدات کی فروغ کےلئے تِل ابیب سے فارماسوٹیکل، ہائی ٹیک اشیاء، سبزیوں اور دیگر چیزوں کےلئے 20 ٹن کا کارگو پیش کرے گی۔
یہ پروازیں متوقع طور پر خام مال، سیمی کنڈکٹرز اور ای کامرس پارسل اسرائیل میں ٹرانسپورٹ کریں گی۔
یہ قدم دونوں اطراف سے تجارت کو بڑھانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.