Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج مسترد کردیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ...
شائع 04 نومبر 2021 12:35pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج مسترد کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے وعدوں اور بجٹ کی طرح ان کا نام نہاد ریلیف پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ ہے،کیا بجٹ دیتے ہوئے نہیں کہا گیا تھا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے؟ اب اعتراف کیا جارہا ہے کہ پٹرٹول مہنگا ہوگا ،پٹرےول مہنگا ہوگا، بجلی گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہوگی؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس حکومت کے بجٹ اعداد و شمار ناقابل اعتبار ہوں، اس کی کسی بات کو سنجیدہ سمجھنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں،نام نہاد ریلیف پیکج کے اعلان کے وقت ہی یوٹلیٹی سٹور پر گھی اور خوردنی تیل 65 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا اعلان ہو رہا تھا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے کلو سے تجاوز کرچکی ہے۔

صد مسلم لیگ ن نے کہا کہ مہنگائی کا تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد خطاب کی نہیں ،ناکامی کے اعتراف کے ساتھ استعفی دینے کی ضرورت ہے، مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دے کر عمران نیازی حکومت اپنی نااہلی، نالائقی ، غلط فیصلوں اور کرپشن چھپا نہیں سکتی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ 3 سال میں 15000 ارب قرض لیں تو مہنگائی اور بے روزگاری تو ہوگی، جو عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، وہ حکومت بھی نہیں کرسکتا، ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، یہ حکومت عوام کی گردن پر چھری چلا کر کہتی ہے کہ ریلیف دے رہے ہیں،قوم کو یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے، آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کرنے والی حکومت 120 ارب سبسڈی پیکج دینے کا دھوکادے رہی ہے۔

pm imran khan

Shehbaz Sharif

relief package

lahore

Opposition leader

National Assembly