Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل قریشی دبئی میں حادثے کا شکار

پاکستان کے معروف ترین اور ٹیلنٹڈ اداکاروں میں سے ایک فیصل قریشی...
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2021 09:57am

پاکستان کے معروف ترین اور ٹیلنٹڈ اداکاروں میں سے ایک فیصل قریشی کی گاڑی دبئی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔

اداکار گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن وہ جس کار (ٹیکسی) میں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

فیصل نے حادثے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ابھی ابھی میرے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔

انہوں نے جیسے ہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اداکار کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/فیصل قریشی
اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/فیصل قریشی

اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/فیصل قریشی
اسکرین شاٹ: انسٹاگرام/فیصل قریشی

dubai

car accident

Pakistani Actor