Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ، الیکشن کمیشن کا آرڈر جاری کرنے کا عندیہ

اسلام آباد:بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملےپر الیکشن...
شائع 03 نومبر 2021 02:17pm

اسلام آباد: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملےپر الیکشن کمیشن نے آرڈر جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےمعاملے پر الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

بلوچستان حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ آئین کے تحت حلقہ بندیاں کرانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے،جس پر الیکشن کمیشن ممبران نے ریمارکس دیے حلقہ بندیاں آپ نے کرانی ہیں تو الیکشن بھی آپ ہی کرا لیں۔

نمائندہ بلوچستان حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے اگلے ہفتے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملےپر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ECP

بلوچستان

اسلام آباد

by election