Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیت کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے ...
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2021 10:46am
ـاسکرین شاٹ
ـاسکرین شاٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اور نمیبیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے خوشی تو منائی لیکن نمیبیا کے کھلاڑیوں کو بھی نہ بھولے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پوری ٹیم ان کے ڈیسنگ روم پہنچ گئی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اور ایک اچھے ماحول میں تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارا، جس میں جہاں محمد حفیظ ان کے کھلاڑی کو خاص ٹپس بھی دیتے نظر آئے، وہیں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستانی ٹیم کے اس عمل نے انٹرنیٹ پر صارفین کے دل جیت لیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں میچ تو جیت ہی رہی ہے ساتھ ہی مسلسل دل بھی جیت رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

پاکستان کے بولرز اوس کے باوجود اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نمیبیا کے بیٹرز کو کھل کر بیٹنگ کرنے سے روکے رکھا۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن، شاداب، عماد اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان

T20 World Cup

Namibia