Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20ورلڈ کپ: پاکستان کی نمیبیا کے خلاف فتح،سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے ...
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2021 11:25pm
AP
AP

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا کی ٹیم 190رنز کے تعقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے 43 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے. جبکہ کریگ ولیمز 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

قومی ٹیم کی جانب سے حسن، شاداب، عماد اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے.

محمد رضوان 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد حفیظ بھی تیز 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے.

کپتان بابر اعظم 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور جین فرائیلِنک نے 1،1 وکٹ حاصل کی.

محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پاکستان

ابوظہبی

T20 World Cup

Namibia