Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاران میں چیف چوک کے قریب دھماکا، 12افراد زخمی

خاران :صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں چیف چوک کے قریب دھماکے سے 12...
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2021 02:52pm

خاران :صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں چیف چوک کے قریب دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکاخاران میں چیف چوک کے قریب ہوا ،جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق مطابق دھماکےمیں شدیدزخمی ہونےوالوں کوعلاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا،جہاں 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکاخیزموادموٹرسائیلم میں نصب کیاگیاتھا،دھماکے میں ایک گاڑی اور قریبی دکانوں میں بھی نقصان پہنچا۔

دھماکےکےبعدسیکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لے کر سرچ آپرینب شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا خاران میں بم دھماکےکی مذمت، تحقیقات کا حکم

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونےخاران میں ہونےوالےبم دھماکےکی مذمت کرتےہوئےتحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونےپرافسوس اوردکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

بلوچستان

Blast