Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاہدے پر عملدرآمد: احتجاج کے دوران گرفتار کالعدم تنظیم کے 860 افراد رہا

لاہور:حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے پرعملدرآمد شروع...
شائع 02 نومبر 2021 01:31pm

لاہور:حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے پرعملدرآمد شروع ہوگیا ہے،احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے 860 افراد کو رہا کردیا گیا ۔

حکومت اورکالعدم تنظیم کےدرمیان معاہدےکے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی رہائی شروع ہو گئی،محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق 860افراد کو رہا کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جن افراد کورہا کیا گیا ان پر مقدمات درج نہیں تھے،جن افراد کخلاحف مقدمات درج ہیں ان کےکیسزکاجائزہ لیاجارہا ہے۔

کالعدم تنظیم کےترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت مزید گرفتار کارکنان کو رہا کرے گی جبکہ حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل کارکنان کی فہرست بھی مانگ لی ہے۔

lahore

protest

TLP

Govt

Agreement