Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسلہ ٹاور مسمار کرنے کےلئے متعلقہ انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری

سپریم کورٹ کےحکم پر نسلہ ٹاور مسمار کرنےکےلئے متعلقہ انتظامیہ...
شائع 01 نومبر 2021 05:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کےحکم پر نسلہ ٹاور مسمار کرنےکےلئے متعلقہ انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں عمارت کو کنٹرولڈ دھماکے سے گرانے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی درخواست کا جائزہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آصف جا صدیقی کے زیر صدارت اجلاس میں پولیس، ایس بی سی اے، کے ایم سی، این ای ڈی اور ایف ڈبلیو او کے نمائندےشریک ہیں۔

اجلاس میں نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ لیا جائے گا کہ بلڈنگ امپلوڈ کی جائے گی یا مینول گرائی جائے گی۔

Supreme Court

Nasla Tower