Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر...
شائع 01 نومبر 2021 03:54pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزرا سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے، کورونا وباء اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

pm imran khan

coronavirus

اسلام آباد

meeting