Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے کا شیڈول بحال نہ ہو سکا

لاہور:کالعدم تنظیم کےاحتجاج کے باعث ریلوے کا درہم برہم ہونے ...
شائع 31 اکتوبر 2021 11:42am

لاہور:کالعدم تنظیم کےاحتجاج کے باعث ریلوے کا درہم برہم ہونے والا شیڈول بحال نہ ہو سکا،آج بھی متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل ہے جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مسافر سخت پریشان ہیں۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا آپریشن آج بھی معطل کر دیا،جس کےباعث مسافروں کوسخت مشکلات کاسامنا ہے۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرسے لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشنز پرمحصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس، تیزگام، گرین لائن،خیبر میل اور پاکستان ایکسپریس سمت 8 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا جبکہ پشاور،راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔

lahore

Pakistan Railway

train schedule

delay

TLP