Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رکشہ چلانے والے کو ایف 16 دے دیا، ملک ایسے چلتا ہے؟ مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ رکشہ چلانے...
شائع 30 اکتوبر 2021 12:54pm

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ رکشہ چلانے والے ڈرائیور کو ایف 16 جہاز دے دیا گیا ہے، یہ جہاز بھی تباہ کرے گا اور رن وے بھی توڑ دے گا، ملک ایسے چلتے ہیں؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کا کہہ کر ملک میں تباہی لے آئے، انہوں نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے خراب کیا، جس چیز کا نوٹس لیا اسے تباہ کر کے رکھ دیا، یہ جو تنقید سابقہ حکومتوں پر کرتے تھے خود ان سے بھی آگے نکل گئے، انہوں نے شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ ایل این جی مہنگی خرید کر کمیشن کھایا، آج خود شاہد خاقان سے بھی زیادہ مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں ڈالر مہنگا ہونے سے اوور سیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے، گورنر سٹیٹ بینک بیرون ملک جا کر بچکانہ باتیں کرتے ہیں، یہاں ہر وزیر کا الگ بیان ہے، یہ بات ثابت کرتی ہے کہ آپ نے جن کے ہاتھ میں ملک دیا وہ نااہل ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں گزشتہ 13 سال سے حکومت ہے جنہوں نے وفاق سے 10 ہزار 282 ارب روپے لئے لیکن یہاں نہ روٹی ہے نہ کپڑا اور نہ ہی مکان، یہ لوگ عمران خان کی نااہل حکومت کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، انہوں نے سیاسی غازی بننے کے لئے وفاق کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

PSP

mustafa kamal