Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم تنظیم کا احتجاج:ریلوے کا نظام درہم برہم، متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل

لاہور:کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے کا نظام درہم برہم ہو...
شائع 29 اکتوبر 2021 03:43pm

لاہور:کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا، متعدد ٹرینوں کا آپریشن معطل ہونے سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے سرگرداں ہیں۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا آپریشن معطل کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر سے لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں،بڑے تو بڑے بچے بھی پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس، تیزگام، گرین لائن اور خیبر میل کا آپریشن معطل جبکہ راول ایکسپریس، سبک خرام اور اوراسلام آباد ایکسپریس کو متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔

lahore

Pakistan Railway

delay

TLP Protest