Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انضمام الحق کا افغانستان کے ساتھ میچ کو آسان نہ لینے کا مشورہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے...
شائع 29 اکتوبر 2021 09:31am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان کے ساتھ میچ کو آسان نہ لینے کا مشورہ دےدیا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان سے میچ کیلئے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہاہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیئے۔

انضمام الحق نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں لہذا افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیاجاسکتا۔

واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی جس کے بعد اس کا سامنا افغانستان سے ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ 1 میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

lahore

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

inzimam ul haq