Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل ...
شائع 28 اکتوبر 2021 02:14pm

لاہور: سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کیخلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے انہیں یکم نومبرکو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم دے دیا۔

سیشن کورٹ نے حکم دیا کہ شہبازگل30ہزارروپےکےضمانتی مچلکےجمع کرائیں۔

نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کخلاجف دعوی دائر کررکھا ہے۔

درخواست گزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Shahbaz Gil

lahore

Session court

pm imran kahn