Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا افغانستان کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی؟

دبئی :بھارت اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹی 20کے پہلے 2میچز میں شکست...
شائع 28 اکتوبر 2021 09:20am

دبئی :بھارت اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹی 20کے پہلے 2میچز میں شکست دینے کے بعد اب یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان ٹیم افغانستان کیخلاف ہونے والے اگلے میچ میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے ۔

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر کیویز کخلایف شاندار فتح حاصل کی اور گروپ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان نے بھارت کیخلاف اُتاری گئی ٹیم کو ہی نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اُتارا اور اب شاہینوں کا مقابلہ 29 اکتوبر کو افغانستان سے ہے۔

بظاہر پاکستان اپنے وننگ کمبی نیشن کو خراب نہیں کرتا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ افغانستان یا اس کے بعد نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کیخلاف میچز کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سرفراز احمد، حیدر علی ،عثمان قادر ،محمد نواز ، خوشدل شاہ اور وسیم خان جونیئر نے آئی سی سی اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کی۔

جن کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کی تصاویر جاری کی گئیں وہ اب تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں تاہم ممکن ہے کہ نسبتاً کمزور حریفوں (افغانستان، نمیبیا، اور اسکاٹ لینڈ) کخلا ف پاکستان سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے ان میں سے کسی کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرے۔

سوشل میڈیا پر کچھ شائقین کرکٹ یہ گمان کررہے ہیں کہ شاید ان کھلاڑیوں کو اس لے پریکٹس کرائی جارہی ہے تاکہ انہیں آئندہ میچز میں استعمال کیا جاسکےتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک وننگ کمبی نیشن میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ گروپ ٹو میں شامل پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کرلی ہے، اس کے اگلے تین میچز افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر ہے۔

Pakistan Cricket Team

dubai

NewZealand

T20 World Cup