Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کی الیکشن کمیشن سے لاہورکا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کی درخواست

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے...
شائع 27 اکتوبر 2021 09:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ لاہورکا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار آگاہی دیتے رہیں گے۔وفاقی کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ریجن میں صرف گھی بھارت میں 20 روپے ہم سے سستا ہے باقی سب اشیاء ضرورت کی قیمتیں پاکستان میں دیگر ممالک سے کم ہیں۔

انہوں نے کہاکابینہ نے فیصلہ کیا کہ چھوٹے کاشتکار کو ماڈرن فارمنگ کی طرف لایا جائے گا۔گندم کی کم سے کم قیمت امدادی قیمت کا فیصلہ پیر کو ہوگا۔گزشتہ تین سال میں گندم کی قیمت میں پانچ سو روپے تک اضافہ کیا گیا۔ہم دنیا میں گندم کے ساتویں بڑے پروڈیوسر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکابینہ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ممبران کی ایک سال کے لئے تعیناتی کی ہے۔کابینہ نے منظوری دی ہے کہ سی ایس ایس امتحانات کو مزید موثر بنانے کےلئے امتحان سے پہلے اسکریننگ ٹٹی پاس کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ندیم احمد باجوہ کو انٹراسٹیٹ گیس لمیٹڈ کا ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے۔توانائی ڈویژن کو اس کے ماتحت اداروں میں سی اوز کی خالی اسامیوں کو پرکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ریلوے پولیس کو ریلوے ٹریک کی حفاظت کی ذمہ داری دینے کی منظوری دی گئی ہے۔آئی ٹی سیکٹر کے لئے مزید مراعات کا اعلان کیا گیا ہے.ڈی سی اسلام آباد کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سربراہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی اجمل چیمہ کے ساتھ صبح جو واقعہ ہوا اس پر کابینہ میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کسی شہری کی اس طرح تضحیک کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسلام آباد پولیس سے بھی کہا گیا ہے کہ اکرم چیمہ سے معذرت کرے۔آئین کا آرٹیکل نائن بڑا واضح ہے۔شہری کی عزت برقرار رکھنا عدالتوں کا کام ہے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ جج کے رویہ کا نوٹس لیں گے۔

federal cabinet

fawad chaudhry

ECP

Inflation

Federal Information Minister

EVM