Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

پاکستان ریلوے نے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر...
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2021 07:29pm

پاکستان ریلوے نے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت ریلوے نے اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جواز بنا کر ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرائے میں یکم نومبر سے 10 فیصد جبکہ پانچ نومبر سے فریٹ ٹرینوں کے کرایے میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کےمطابق پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹرینوں کےکرائے بڑھانے کےحوالےسے کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

تاہم وزارت ریلوے نے مسافروں پر مشکلات کے پیش نظر فریٹ ٹرینوں کا 5 فیصد جبکہ پسنجر ٹرینوں کا 10 فیصد کرایا بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے۔

Pakistan Railways

petroleum prices