Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، طاہر کھیتران زخمی

کوئٹہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں...
شائع 26 اکتوبر 2021 09:20am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیرسردارعبدالرحمان کھیتران کے بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کے قریب کلی نیو نیچاری میں پیش آیا جہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے طاہر شاہ کھیتران کے محافظوں اور مخالف فریق کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔

تصادم میں تین افراد موقع پر جبکہ چوتھا شخص دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے زخمی طاہر کھیتران کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں حق ہونے والوں میں طاہرکھیتران کے تین محافظ مخالف فریق کا ایک شخص شامل ہے۔ پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

quetta