Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور عالمی سطح پر تیل قیمتوں...
شائع 26 اکتوبر 2021 09:02am
کاروبار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور عالمی سطح پر تیل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث یکم نومبر سے پیٹرول مزید منہگا ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

خیال رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت صرف 4 روپے فی لیٹر۔۔۔

قبل ازیں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرچکی ہے۔

وزارت خزانہ نے 15 اکتوبر کو 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملنے لگا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

petrol price

پاکستان

price hike

Petroleum