Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوڈان میں ملٹری بغاوت، عوام سڑکوں پر

سوڈان میں ملٹری فورسز نے حکومت کا تخت الٹ دیا. سوڈان کی وزارتِ...
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2021 10:07pm
AFP
AFP

سوڈان میں ملٹری فورسز نے حکومت کا تخت الٹ دیا.

سوڈان کی وزارتِ اطلاعات کےمطابق ملٹری فورسز نے قائم مقام وزیر اعظم اور سینئر حکومتی عہدے داروں کو گرفتار کرلیا اور انٹرنیٹ تک رسائی روک دی جبکہ دارالحکومت خرطوم میں پُلوں کو بند کردیا ہے.

جواب میں پیر کے روز خرطوم اور اس کے جڑواں شہر اومدرمان میں ہزاروں لوگ اس ملٹری بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے. سامنے آنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین گلیوں کو بند کیے ہوئے ہیں اور پہیوں کو آگ لگا رہے ہیں.

AFP
AFP

سامنے آنے والی فوٹیجز میں مظاہرین کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'عوام طاقتور ہے' اور 'پیچھے ہٹنا کوئی آپشن نہیں'.

گرفتاریوں کی خبر پھیلنے کے بعد ملک کا جمہوریت پسند گروپ اور سوڈانی کمیونسٹ پارٹی نے شہریوں سے علیحدہ علیحدہ سڑکوں پر نکلنے کی اپیلیں کیں.

Sudan

military coup