Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہین آفریدی کی بولنگ کے "سیلفی" کی مہارت کے بھی چرچے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے بھی بڑے ٹاکرے میں انتہائی اہم...
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2021 09:42am
تصویر: ٹوئٹر/پی سی بی
تصویر: ٹوئٹر/پی سی بی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے بھی بڑے ٹاکرے میں انتہائی اہم کارکردگی دکھانے والے بولر شاہین شاہ آفریدی کی سیلفی اسکلز بھی کمال کی نکلیں۔

شاہین نے بھارت کے خلاف میچ میں 3 انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کی وکٹیں لے کر بھارت پر دباؤ بڑھایا جس کی وجہ سے مخالف ٹیم زیادہ سکور نہ کرسکی۔

بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

میچ سے قبل انہوں نے تین اہم وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جو پوری بھی ہوئی۔ شاہین قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر میدان میں اترے اور وہ آئندہ میچز میں بھی 10 نمبر کی شرٹ زیب تن کریں گے۔

میچ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن منایا تو شاہین نے تمام کھلاڑیوں کی انتہائی مہارت کے ساتھ سیلفی لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کو "پرفیکٹ سیلفی" کہا گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے کور فوٹو پر شاہین آفریدی کی سیلفی لگائی ہے۔

بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، (اسکرین شاٹ)
بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، (اسکرین شاٹ)

عام طور پر ایونٹ کی فاتح ٹیم کی تصویر آئی سی سی آئی ڈی کی پروفائل یا کور پر لگائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے پہلے اور اہم میچ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے۔ بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔

PCB

ICC

Shaheen Shah Afridi

T20 World Cup