Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مستونگ : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی...
شائع 23 اکتوبر 2021 09:08am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور دو گولے شامل ہیں۔

Mastung

CTD operation