Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کل ملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی

پی ڈی ایم کل ملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاجی...
شائع 21 اکتوبر 2021 07:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ڈی ایم کل ملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرےگی۔ لاہور میں نماز جمعہ کے بعد جین مندر پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور ریلی نکالی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں پی ڈی ایم کے قائدین اور کارکنان شرکت کریں گے۔ لاہور میں جین مندر چوک سے سہہ پہر 3 بجے احتجاجی مظاہرے کا آغاز ہوگا۔

فیصل آباد،گوجرانوالہ،سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر،جھنگ،جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژنز میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

جبکہ24اکتوبر کو میانوالی اور بھکر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائںک گی۔

پنجاب کے مخفحت اضلاع سمیت کراچی میں بھی ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

PDM

JUIF

anti government protests