Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا مہنگائی اورکرپشن کے خلاف 31 اکتوبرکو ڈی چوک پریوتھ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اورکرپشن کے خلاف 31 اکتوبرکو...
شائع 21 اکتوبر 2021 05:39pm

جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اورکرپشن کے خلاف 31 اکتوبرکو ڈی چوک پریوتھ مارچ کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے بری طرح ناکام ہوچکے۔تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا تسلسل ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف31اکتوبر کو ڈی چوک پر یوتھ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں خود نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے قیادت کروں گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔

PPP

Sirajul Haq

Jamat e Islami