Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینا ہوگی'

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان...
شائع 20 اکتوبر 2021 08:09pm
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب- فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب- فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینا ہوگی۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے چارٹرڈ اکاونٹٹس اب ان دونوں جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاونٹس تک رسائی کی اجازت دی ہے۔

ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کو 40 ہزار ڈونرز سمیت اپنے اکاونٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib

ECP

PPP