Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا 22 اکتوبر کو سندھ میں بھی احتجاج کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی...
شائع 20 اکتوبر 2021 06:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی میں اضافے کے خلاف 22 اکتوبر کو سندھ میں بھی احتجاج کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہی، امپورٹ کم کی جارہی ہے، 3 ماہ میں خوراک میں مزید 12 فیصد مہنگائی بڑھی ہے۔

مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔گیس کا بحران آنے والا ہے، گیس 141 فیصد مہنگی ہے.60 فیصد قرضہ بڑھا ہے.

مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ عمران خان نے جس چیز میں ہاتھ ڈالا اس کا برا حال ہوگیا ہے۔22اکتوبر کواحتجاج کریں گےاور پی ڈی ایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا جلد شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

protest

sindh

Miftah Ismail