Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرپٹوکرنسی کیس: ایف آئی اے، ایس ای سی پی سمیت دیگر کو رپورٹ داخل کرنے کی مہلت

لاہورہائیکورٹ نےکرپٹوکرنسی کی ملک میں قانونی حیثیت سے متعلق...
شائع 20 اکتوبر 2021 05:30pm
سائنس

لاہورہائیکورٹ نےکرپٹوکرنسی کی ملک میں قانونی حیثیت سے متعلق درخواست پرایف آئی اے اور ایس ای سی پی سمیت دیگر فریقین کو رپورٹ داخل کرانے کےلئے مہلت دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے نجی کیش کمپنی سے متاثرہ شہری کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار نے کرپٹو کرنسی فراڈ کے ملزم کی ضمانت منظورکرنے پربنکنگ کورٹ کےدائر اختیار کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے بنکنگے کورٹ کو کرپٹو کرنسی کے ملزم کے خلاف ٹرائل پرکارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

درخواست گزار کےوکیل نےموقف اختیار کیاکہ ملک میں کرپٹو کرنسی کاکوئی قانون نہیں۔اسپیشل کورٹ کو کیس کی سماعت کرنے اور ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان کا ہر شہری قانون کے تحفظ کا حق دار ہے۔کیس کے ذریعے ایف آئی اے کے دائرہ اختیارکو بھی دیکھا جائے گا۔

عدالت نےایف آئی اے سمیت دیگرفریقین کوجواب داخل کروانے کے لیےمہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

FIA

cryptocurrency

SECP

Lahore High Court