Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کاملک میں مہنگائی کےخلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں اورمہنگائی کےخلاف پی ڈی ایم نے احتجاج...
شائع 17 اکتوبر 2021 08:47pm

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں اورمہنگائی کےخلاف پی ڈی ایم نے احتجاج تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ڈی ایم کی جانب سے ملک میں مہنگائی کےخلاف تحریک شروع کرنےکافیصلہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مشاورت کے بعدلیاگیا۔ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

شاہدخاقان عباسی اورمحمود خان اچکزئی سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت نے چارماہ میں آٹھ بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔قوم کو مہنگائی کےخلاف نکلنا ہوگا۔حکومت 22 کروڑ عوام کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی لگتی ہے۔جوحکمران قوم کےلئے عذاب بن جائیں انہیں مزید مسلط رہنے نہیں دے سکتے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ تعویزجعلی نکلا اورمحبوبہ گلے پڑ گئی۔

صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سول بالا دستی کی تحریک کی دعوت پر ساتھ دیں گے۔

جس پرمولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ میں آپ کے سوال میں عمران خان کو وزیر اعظم کہنے پر احتجاج کرتا ہوں۔ عمران خان کا کسی قسم کا ساتھ نہیں دیں گے۔

PDM

shahbaz sharif

JUIF

Molana Fazal ur Rehman