پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مزید مہنگا
** پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیدیا ہے۔**
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
دوروز قبل وفاقی حکومت نے گھر یلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم ازکم 35 فیصد تک بڑھانے کا عندیہ دیا تھا ، اوگرا نے بھی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔
ایک جانب وفاقی حکومت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم ازکم 35 فیصد تک بڑھانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اس دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ گذشتہ روز ہی وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے بھی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے ابھی مزید کڑوے گھونٹ پینا ہوں گے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کے اضافے پر حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ نہیں کرے گی تاہم آج وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.