Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی بھارتی وزیرخارجہ کے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز...
شائع 14 اکتوبر 2021 09:34pm

پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں نام نہاد سرجیکل aسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس غیرذمہ دارانہ بیان سے صرف پاکستان سے عداوت پرمبنی سیاسی مخالفت اور نظریاتی وجوہات دونوں کےلئے علاقائی کشیدگی بڑھانے کی بی جے پی آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کی سازش ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا یہ بیانات بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بھی ایک کوشش ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان بار بار عالمی برادری کی توجہ پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف جعلی فلیک آپریشن کے بھارت کے مذموم عزائم پرمبذول کراتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کےلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

ریڈیو پاکستان

foreign office

پاکستان

IOJK