لاہور کے طالب علم نے امریکی اور انٹرپول حکام کی دوڑیں لگوادیں
لاہورکے نجی کالج کے کلاس روم میں پستول کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی وڈیو نے امریکی اور انٹرپول حکام کی ڈور لگوا دی۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے طالب علم حسین آصف کو گرفتار کیا تو اس کے پاس سے جعلی پستول برآمد ہوا۔
طالب علم کی شرارت نےامریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچا دی۔ طالبعلم حسین آصف نے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکال کر ویڈیوا سنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی۔ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکی انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا اور بتایا کہ مذکورہ لڑکا کالج میں فائرنگ کرے گا۔
انٹر پول کی ایمرجنسی کال پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کینال ہاؤسنگ سوسائٹی سے حسین آصف کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے ویڈیو میں دکھایا جانے والا پستول تحویل میں لے لیا گیا ہے جو اصلی نہیں بلکہ کھلونا ہے۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے اپنی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی ہے۔
Comments are closed on this story.