نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خیبرپختونخوا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔
فائنل میں سینٹرل پنجاب نے کے پی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 20 ویں اوور میں پوری ٹیم 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔
احمد شہزاد 48 اور کامران اکمل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کے پی کی جانب سے کپتان افتخار احمد اور محمد عمران نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ ارشد اقبال نے 2کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا۔
149 رنز کا ہدف خیبرپختونخوا نے باآسانی17اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کے پی کی جانب سے کپتان افتخار احمدنے ناقابل شکست 45 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 37 اور صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed on this story.