Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن میں کارروائی کرتے...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2021 09:51am

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گرد کی نشاندہی پر پاکپتن چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گرد بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

punjab

CTD

Terrorist