Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم...
شائع 12 اکتوبر 2021 02:11pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کےڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نیب کی جانب سے 39 صفحات پرمشتمل دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نےمریم نوازکو7سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانے کی سزا سنائی، مریم نواز کو کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کیلئے نااہل قراردیاگیا ،6جولائی2018 کو سنائی گئی سزا کخلا ف اپیل تاحال زیر التواء ہے، اپیل پر گزشتہ 8 سماعتوں میں 5 مرتبہ اپیل کنندگان کی طرف سے التواء مانگا گیا،19ستمبر2018 کو سزا معطل کرکے ضمانت دینےکا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ مریم نوازعدالت میں ہرپیشی کو سیاسی تھیٹربنا دیتی ہیں،وہ جب عدالت میں پیشی کیلئے آتی ہیں تو کارکنوں اورحامیوں سےکمرہ عدالت بھردیتی ہیں،کمرہ عدالت کو پریس کلب میں تبدیل کردیتی ہیں، پیشی کے بعد مریم نوازپریس کانفرنس بھی کرتی ہیں، مریم نواز کے پریس کانفرنس میں ہائی رینک آفیشلز اور نیب کیخلاف بیانات اشتعال انگیز ہوتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مریم نوازنےضمانت کی رعایت کاغلط استعمال کیا،وہ بریت کی اہل نہیں،انہیں خاتون ہونے پر ریلیف دیا گیا،ضمانت کالعدم قرار دی جائے۔

NAB

IHC

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Captain Safdar

apeal

Avenfield Reference