Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

کراچی :پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی...
شائع 12 اکتوبر 2021 09:42am

کراچی :پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے ،ان کی نماز جناز بعد نماز عصر طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما ءاور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں،شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کیا کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

karachi

PPP

Sindh Assembly

MPA

Sharmila Farooqi