Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل خراب، پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست

دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی زیر سمندر...
شائع 12 اکتوبر 2021 09:03am
سائنس

دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی زیر سمندر کیبل کے ایک حصے میں سنگین خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

چالیس ٹیرا بائیٹ کی اہم ترین کیبل متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرا کے قریب خراب ہوئی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی، جبکہ دیگر کئی ممالک کے انٹرنیٹ صارفین بھی سست انٹرنیٹ کی شکایت کر رہے ہیں۔

پچس ہزار کلومیٹر طویل 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں، اسی لیے اس صورتحال میں انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔

تاہم ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک ہونے تک کئی ممالک میں سست انٹرنیٹ رفتار کی شکایت برقرار رہے گی۔

پاکستان