Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں قتل و غارت کا سلسلہ عروج پر، 24 گھنٹوں میں 9 مختلف واقعات

شہر لاہور میں قتل و غارت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں کے...
شائع 11 اکتوبر 2021 05:44pm

شہر لاہور میں قتل و غارت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران قتل کے 9 مختلف واقعات پیش آئے۔

لاہور میں ذادتی رنجش، لین دین کے تنازعات اور تشدد کے واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ میں ولائتی خان اور زلمے خان کو قتل کیا گیا۔اقبال ٹاون میں بھی لین دین کے تنازعہ پر ملزم بلال نے سفیان کو قتل کیا۔

جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم ملزم نے عبد الخالق نامی شخص کو قتل کردیا۔ اچھرہ کے علاقہ میں گولی لگنے سے 28 سالہ جمشید جاں بحق جبکہ شیراکوٹ میں 14 سالہ علی حسنین کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد قتل کیا۔

سندر کےعلاقہ میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر خاتون نازیہ کا قتل کیا۔ تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں چھریوں کے وار سے 18 سالہ عثمان جبکہ شادباغ میں 21 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر چھت سے دھکا دے کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے تمام واقعات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

lahore

Law and Order