Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر بھارتی لوک سبھا کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط، دورہ بھارت کی دعوت

اسلام آباد: پاک بھارت تعلقات میں بریک تھرو آگیا،بھارتی لوک سبھا...
شائع 11 اکتوبر 2021 02:32pm

اسلام آباد: پاک بھارت تعلقات میں بریک تھرو آگیا،بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ کر دورہ بھارت کی دعوت دیدی۔

اسپیکر بھارتی لوک سبھا اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب میں شرکت دعوت دی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ لوک سبھا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب کا انعقاد 4دسمبر کو ہوگا،بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندرا مودی خطاب کریں گے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 100سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کررہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا،صادق سنجرانی نے تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کردی۔

اسلام آباد

chairman senate

Sadiq Sanjrani