Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کرلیا

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ...
شائع 11 اکتوبر 2021 11:56am

لاہور: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پراہم سنگ میل عبور کرلیا، سابق تیز ترین فاسٹ باؤلر کی باؤلنگ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تیزی۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا، ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 40 لاکھ کو عبور کرگئی۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنے 40 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےہیش ٹیگ 'شعیب اختر4 ملین' سیٹ کیا اور کہا کہ کوئی بھی ان سے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے 15 منٹ کے اندراندربات کر سکتا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے تمام مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے،ایک صارف کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈکوباآسانی شکست دےسکتاہے۔

Shoaib Akhtar

Former fast bowler

lahore

social media

rawalpindi express