Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کو مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی مل گئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کومسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے...
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2021 12:43pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کومسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی مل گئی، الیکشن کمیشن نے وزیرمملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنا دیا۔

فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کو 2جماعتوں کے دستاویزات تک رسائی مل گئی، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات دیکھ سکیں گے ۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کی درخوست پرسماعت الیکشن کمیشن کے 2رکنی کمیشن نےکی۔

الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی درخواست منظورکرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا دیا ، دونوں جماعتوں کےاکاؤنٹس کی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دے دی۔

میڈیا سے گفتگومیں فرخ حبیب نےکہاکہ ن لیگ نے7اکاؤنٹس اورپیپلزپارٹی نے12اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سےچھپائےگئے یہ سماعت کی مظو ری دونوں جماعتوں کوبڑی شکست ہے ،بلاول بھٹواور مریم نوازکے جعلی اکاؤنٹس سامنے لائیں گے۔

فرخ حبیب نے مزیدکہاکہ ریکارڈ کا جائزہ لےکرسکروٹنی کمیٹی کےسامنے رکھیں گے ۔

ECP

اسلام آباد

PPP

foreign funding case