Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر...
شائع 10 اکتوبر 2021 12:16pm

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تدفین شایان شان اندازمیں ہوگی، عبدالقدیرخان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائےگا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقدیر خان کی تدفین شایان شان اندازمیں ہوگی، عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا، وصیت کےمطابق نمازجنازہ فیصل مسجدمیں اداہوگی۔

شیخ رشیدنے کہا کہ نمازجنازہ کیلئےسیکیورٹی کےسخت اقدامات کئےہیں،محسن پاکستان کی فیصل مسجد میں نمازجنازہ ساڑھے3بجےاداکی جائےگی۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Funeral

Dr. Abdul Qadeer Khan

scientist