Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں زلزلہ: آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت

راولپندی :بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے پر آرمی چیف...
شائع 08 اکتوبر 2021 01:09pm

راولپندی :بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی جوانوں کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد اور زلزلہ زدگان کیلئے ریلیف کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں کوسول انتظامیہ کی بھرپورمدد کی ہدایت کی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ سےتعاون کرےجبکہ متاثرین کی امداداوربحالی کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نےمزید کہا کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مدد کی جائے اور انہیں ہر سہولت دی جائے ،پاک فوج کے جوان زلزلہ زدگان کیلئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششیں تیز کریں۔

Balochitan

ISPR

Army Chief

earthquake

General Qamar Javed Bajwa

instruction

rawalpndi

releif operation