Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےٹی20ورلڈ کپ کیلئے میچ...
شائع 07 اکتوبر 2021 02:47pm

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےٹی20ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا،دنیا کے بہترین 16امپائرز اور 4 میچ ریفریز میچز سپر وائزکریں گے۔

پاکستان کے علیم ڈار اوراحسن رضا بھی ایونٹ کے دوران فرائض انجام دیں گے، علیم ڈار چھٹی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کریں گے۔

پاکستان اوربھارت کےمیچ کو مرایس ایراسمس اورکرس گیفنی سپروائز کریں گے، ٹی 20ورلڈ کپ 17اکتوبرسے 14نومبرتک عمان اورمتحدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا۔

ICC

dubai

T20 World Cup

aleem dar